خضدار‘ تنخوائوں میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف فیڈریشنز کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

خضدار‘ تنخوائوں میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف فیڈریشنز کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار(نامہ نگار) وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلف نہ دینے اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف پاکستان ورکرز کنفیڈریشن ضلع خضدار اور متحدہ لیبر فیڈریشن ضلع خضدار کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی آغا زولفقار علی شاہ اور مہر اللہ قمبرانی کی قیادت میں ایری گیشن خضدار سے برآمد ہو کر مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کی شکل اختیار کر لی ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر وفاقی بجٹ اور حکومت کے ملازم کش پالیسوں کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین سے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن ضلع خضدار کے صدر آغا زولفقار علی شاہ جنر ل سیکرٹری مہر اللہ قمبرانی اور متحدہ لیبر فیڈریشن ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری گل حسن جتک نے خطاب کرتے ہوئے وفاقی بجٹ کو مزدور کشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں ملک میں مہنگائی میں بے حد اضافہ ہوا تھا اب آئی ایم ایف کے کہنے پر جو بجٹ پیش کیا گیا ہے اس میں بھی عوام پر مہنگائی کو بوجھ ڈال دیا گیا ہے ایک جانب مہنگائی میں اضافہ ہونا اور دوسری جانب بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا افسوسناک اور مزدور و ملازم کش اقدام ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے مقررین نے کہا کہ وفاقی بجٹ سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ بجٹ حکومت نے نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے ایجنٹوں نے ترتیب د ی ہے جس میں ملازم و مزدور طبقہ کو خاص نشانہ بنایا گیا ہے ہم ملازمین و مزدور طبقات پاکستان ورکرز کنفیڈریشن و متحدہ لیبر فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے مزدور و ملازم کش وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی بجٹ میں مہنگائی کی تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظور ی دی جائے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے عوام کو ریلف دیا جائے اگر حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے اور عوام و مزدور طبقات کو ریلف دینے کا فیصلہ نہیں کرتی تو ہم اس نا انصافی کے خلاف اپنی مرکزی قائدین کے فیصلے کے مطابق سخت احتجاج شروع کرینگے ،،،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!