کابل ‘ امریکی سفارت خانے کے عملہ کورونا کا شکار20افراد متاثر

کابل ‘ امریکی سفارت خانے کے عملہ کورونا کا شکار20افراد متاثر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کابل:افغانستان میں امریکی سفارت خانے کے عملہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جہاں 20 سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوگئے۔ امریکی خبرساںادارہ نے امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابل میں واقع امریکی سفارت خانہ میں کورونا کے مزید پھیلاو¿ کی روک تھام کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کو سفارت خانے کے اندر ہی آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سفارتی عملہ میں وائرس کی تصدیق کی ہے تاہم متاثرہ عملہ کی تعداد نہیں بتائی البتہ سفارت خانے میں موجود ذرائع کے مطابق عملہ کے20 ارکان کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جن میں ڈپلومیٹس‘ کنٹریکٹر اور سفارت خانے کی حفاظت پر متعین عملہ شامل ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ متاثرہ افراد میںزیادہ تر سیکیورٹی پر مامور نیپالی باشندے ہیں۔ادھر افغانستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 409 افراد شکارہوکرمتاثرہ مریضوں کی تعداد28833 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 581 اموات ہوچکی ہیں۔افغان محکمہ صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ کابل میں مزید 184 ‘ ہرات38 ‘ قندہار19 ‘بامیان3 ‘ بغلان 29 ‘ بدغیس 33 ‘ غزنی 11 ‘ قندوز10 ‘ پروان8 ‘ نمروز8 ‘ تخار12 ‘ کنڑ1 ‘ فراہ 8 ‘ کپیسا8 ‘ بدخشاں15 ‘ زابل 7 اورننگرہارمیں مزید15 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی جس کے ساتھ کل تعداد28833 تک جاپہنچی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!