ایک ڈالر، قریب دو لاکھ ایرانی ریال کے برابر

ایک ڈالر، قریب دو لاکھ ایرانی ریال کے برابر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ایرانی ریال کی قدر میں گزشتہ روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں شدید کمی نوٹ کی گئی۔ امریکی پابندیوں اور کورونا کی وبا کے علاوہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی تنقید نے بھی ایرانی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے۔ جمعے کے روز بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس کے معائنہ کاروں کو دو مشتبہ جوہری تنصیبات کے معائنے کے اجازت دے۔ فارن کرنسی ایکسچیج پر نگاہ رکھنے والی ویب سائٹ بونباسٹ ڈاٹ کام کے مطابق اس تازہ پیش رفت کے بعد ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر ایک لاکھ اٹھاسی ہزار دو سو سے کم ہو کر ایک لاکھ ترانوے ہزار تین سو پر جا پہنچی۔ دوسری جانب اقتصادی خبریں دینے والے روزنامے دنیائے اقتصاد نے ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر ایک لاکھ نوے ہزار آٹھ سو بتائی ہے۔جمعے کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز نے کہا تھا کہ ایران دو مشتبہ جوہری تنصیبات تک بین الاقوامی معائنہ کاروں کو جانے سے روک رہا ہے۔ اس بیان سے تہران پر بین الاقوامی سفارتی دباؤ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی 2018 سے ایرانی جوہری معاہدے سے نکل چکے ہیں اور اس کی وجہ سے ایران پر شدید ترین امریکی پابندیاں نافذ ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں شدید کمی اور کورونا وائرس کی وبا نے بھی مشرقِ وسطیٰ کی تمام معیشتوں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں، تاہم ایران پر یہ اثرات اور بھی زیادہ سخت ہیں۔ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ عبدالنصر ہمتی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی قرار داد کی وجہ سے پیدا ہونے والے نفسیاتی اثرات نے ریال کو متاثر کیا، تاہم ایرانی اقتصادیات اس دباؤ کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!