پارٹی میں اختلافات کا تاثر درست نہیں،اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ، عمران خان

پارٹی میں اختلافات کا تاثر درست نہیں،اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ، عمران خان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں اختلافات کا تاثر درست نہیں، تمام ارکان اور اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔وزیر اعظم سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ اراکین اسمبلی نے پارٹی امور پر مشاورت نہ کرنے اور ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز نہ ملنے پر گلے شکوے کئے۔ عمران خان نے جلد فنڈز کے اجراء کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کورونا وبا کے پیش نظر ترقیاتی فنڈز روکے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کورونا وائرس پر جلد قابو پالیں گے، کورونا وائرس کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد خاندانوں کی امداد کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!