اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کی حکمت عملی طے کرلی۔ٹی وی رپورٹس کے مطابق اپوزیشن نے حکومتی سرپرستی میں سرگرم چینی مافیا کے بعد پیٹرول مافیا کو پارلیمنٹ میں بےبقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خواجہ آصف کو تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کی ہدایت کردی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن اپوزیشن ملکر آج پارلیمنٹ میں احتجاج کرے گی اور حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کی زندگی پہلے ہی اجیرن بن چکی ہیں، حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات بڑھا دیں، حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں گزشتہ کمی کا فائدہ کبھی عوام تک نہیں پہنچایا
