انڈیا اور اسرائیل کی خوشنودی کیلئے بہانے ڈھونڈے جا رہے ہیں ‘ مولانا واسع

انڈیا اور اسرائیل کی خوشنودی کیلئے بہانے ڈھونڈے جا رہے ہیں ‘ مولانا واسع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان بےروزگاری کے باعث مایوسی کی زندگی گزر رہے ہیں نااہل حکومت نے صوبے کے وسائل کو شیر مادر سمجھ کر غیر منتخب افراد کو خوب نوازا صوبے میں صحت سمیت تمام شعبے مکمل تباہ ہیں انہوں نے کہا کہ آج رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہےمعاشی اعتبار سے اس کی حالت یہ ہے کہ یہاں کے باسیوں کو روزگار کی عدم فراہمی اورعلاج ،تعلیم ،خوراک اور پانی جیسی بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی نے بے چین اور بے کل کردیا ہے ایک تو پاکستان کو معاشی اورثقافتی اعتبار اس مقام پر لاکھڑا کیا گیا کہ دوبارہ بمشکل اپنے پاں پر کھڑے ہونے کا قابل ہو جائے گا انہوں کہا کہ قوم کے ساتھ کیئے گئے دعوے برعکس ثابت ہوئے غریبوں سے دو وقت کی روٹی چھین کر انہیں بےگھر کیا گیا حالانکہ دعوہ نوکری اور مفت گھرفراہم کرنے کا تھا آج ان کی نااہلی کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان تنہا ہوچکا ہے معاشی طور پر بجٹ بنانے کا قابل نہیں رہا ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے کشمیر کاز پر شکست سے دو چار ملک کی اسلامی تشخص کو دا پر لگانے کیلئے انڈیا اور اسرائیل کی خوشنودی کیلئے ملک میں یہودی اور قادیانی لابی کو سپیس دینے کیلئے مختلف حیلے بہانے ڈھونڈے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کی بابصیرت قیادت نے روز اول سے کہاتھا کہ یہ کٹھ پتلی حکمران ملک کے انتظام وانصرام کیلئے زہر وقاتل ہیں لیکن بدقسمتی سے بعض جماعتوں نے انہیں موقع دےکر ملک کو نقصان پہنچانے میں نادانستہ طور پر ان کا ساتھ دیا جس کی سزا آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!