توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کا اشتہارجاری کر دیا گیا جب کہ آصف زرداری کےوارنٹ گرفتاری نیب کوارسال کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے حکم پر نواز شریف کی عدالت طلبی کا اشتہار جاری کردیا گیا،نواز شریف کی طلبی کا اشتہار احاطہ عدالت میں چسپاں کیا گیا ہے۔اشتہار کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالت اس بات پر مطمئن ہے کہ ملزم اس کیس میں مفرور ہے، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جارہی ہے، نواز شریف ریفرنس کا جواب دینےکیلیے17 اگست کو عدالت کے سامنے پیش ہوں۔توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کےوارنٹ گرفتاری نیب کوارسال کر دیے گئے ہیں۔آصف زرداری کے 50 ہزارمچلکوں کیساتھ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔وارنٹ کے مطابق آصف زرداری ضامن کےساتھ پیش نہ ہوئےتوگرفتارکرکےپیش کیا جائے۔






