کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نواں کلی بائی پاس ہنہ روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل اور عدم توجہی پر شدیدغم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ روڈ کی تعمیر کا تھرڈ پارٹی انسپکشن کرینگے ،روڈ کی تعمیر کرنے والے ٹھیکے دار سے مکالمہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ایسا نہ ہو کہ آپکو اس منصوبے سے معطل کرکے دوبارہ کام شروع کرنا پڑے۔بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان بلوچستان جام کمال خان نے نواں کلی بائی پاس ہنہ روڈ کا معائنہ کیا اور موقع پرروڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل اور عدم توجہی پر وزیراعلی بلوچستان نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا،جام کمال خان کا روڈ کی تعمیر کرنے والے ٹھیکے دار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عوام کا پیسہ لگ رہا ہے اور آپکو کوئی احساس ہی نہیںیہ مت سمجھیں کہ مجھے کچھ پتہ نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ سڑک کے ساتھ ڈرین کا کام انتہائی ناقص میٹریل اور غیر ذمہ داری سے کیا جارہا ہے ایسا نہ ہو کہ آپکو اس منصوبے سے معطل کرکے دوبارہ کام شروع کرنا پڑے انہوں نے اعلان کیاکہ روڈ کی تعمیر کا تھرڈ پارٹی انسپکشن بھی کراﺅنگا سارا منصوبہ دیکھتے آرہا ہوں مجھے بے وقوف نہ بنائیں آپ لوگ۔






