کابل: پولیس موبائل کے قریب دھماکا

کابل: پولیس موبائل کے قریب دھماکا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔افغان میڈیا کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے آج صبح کابل کے علاقے گولائے جمہوریت میں دھماکا کیا گیا جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا دھماکے کی زد میں آنے والی گاڑی میں 2 پولیس اہلکار موجود تھے جو محفوظ رہے۔پولیس اہلکاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے سے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ کابل میں ہونے والے اس بم دھماکے کی ذمے داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!