وزارت داخلہ کا امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ کا امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا فیصلہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:وزارت داخلہ کا امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو ڈی پورٹ نہ کرنےکا فیصلہ ۔پیپلز پارٹی کی ڈی پورٹ کرنےکی درخواست پروزارت داخلہ نے فیصلہ کردیا وزارت داخلہ نے فیصلے کی کاپی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی وزارت داخلہ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ کیمطابق سنتھیا غیرقانونی،ریاستی مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں پائی گئی وزارت داخلہ نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو کلین چٹ دے دی اسلام آباد ہائیکورٹ کی وزارت داخلہ کوفےصلے کی کاپی فریقین کوفراہم کرنےکی ہدایت کی وزارت داخلہ نے فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ غیر ملکیوں کے ویزے میں 31 اگست تک توسیع کی گئی تھی سنتھیا ڈی رچی 31 اگست تک قانون کےمطابق پاکستان میں رہ سکتی ہیں اس کے علاوہ سنتھیا نےویزے میں توسیع کی الگ درخواست بھی دے رکھی ہے 31اگست کےبعدویزہ توسیع کی درخواست پرقانون کیمطابق فیصلہ کیاجائیگا یاد رہے کہ سنتھیا ڈی رچی نے پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف بالخصوص محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف ٹویٹ کئے تھے جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی نے سنتھیا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!