اسلام آباد : وفاقی وزےراطلاعات و نشرےات شبلی فرار نے کورونا وائرس کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے عوام کی جان اور روزگار بچانے بنانے کیلئے متوازن پالیسی اختیار کی ،سماجی رابطوں کی وےب سائٹ ٹوئٹر پر جاریاپنے اےک ٹوئٹ مےں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے محدود وسائل اور صحت کے کمزور نظام کے باوجود جس عزم اور ثابت قدمی سے کورونا کا مقابلہ کیا، وہ ان کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے ۔آج کورونا سے نمٹنے میں این سی او سی اور احساس پروگرام کامیابی کے دو موثر ہتھیار ثابت ہو رہے ہےں
