کوئٹہ:جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا کہ عمران خان نے بغیر کسی منصوبہ بندی کے حکومت شروع کی اور عوام کی جذبات سے کھیل کر بندگلی میں پھنس گیا آج جھوٹی کہانیوں پر قائم حکومت کی سزا پورے ملک کو بھگتنی پڑ رہی ہے اور دو سال میں تاریخ کا سب سے زیادہ خسارہ ہوا اور تمام ڈھانچے مفلوج ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں میں اتنا خسارہ نہیں ہوا جتنا اس سال میں ہوا کیونکہ ان کے ارسطو اور افلاطون سب کاغذی اور زبانی ثابت ہوئے آگے معیشت مزید خراب ہوگی کیونکہ حکمران اناڑی ملے ہیں، موجودہ وزارت خزانہ نے بلا سوچے سمجھے معاہدے کیے جس کی سزا ہمارے آنے والی نسلوں کو دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ٓاج پاکستان جہاں کھڑا ہے اس کی ذمہ داری کٹھ پتلی حکومت پر ہے جنہوں نے معیشت کو آئی سی یو میں داخل کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد عوام سے جھوٹ بول کر اقتدار حاصل کرنا تھا ورنہ ان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں تھا یہی وجہ ہے کہ حکومت کی ساری توجہ اپوزیشن کو دبانے اور انتقام لینے پرہے حکومت سیاسی مخالفین پر کیس بنا کر عوام کوکب تک بے وقوف بنا رہی ہوگی لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں عوام سمجھ گئے کہ ہمیں دھوکہ دیاگیا۔






