ہندو تاجر کا قتل قابل مذمت ‘ 26جولائی کو بلوچستان بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے ‘ بی این پی

ہندو تاجر کا قتل قابل مذمت ‘ 26جولائی کو بلوچستان بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے ‘ بی این پی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں وڈھ میں ہندو تاجر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اسے بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہندو تاجر کو قتل و غارت کا نشانہ بنانے کے خلاف پارٹی کی جانب سے 26جولائی کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے اور احتجاج کے ذریعے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی جدوجہد کی جائے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ سازش کے تحت ایک بار پھر وڈھ ‘ جھالاوان ‘ بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ خوف و ہراس پھیلا کر ایک بار پھر بے گناہ نہتے معصوم انسانوں کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنانے کا مفادات حاصل کئے جائیں بیان میں کہا گیا کہ نانک چند کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اس کے برعکس بلوچستان نیشنل پارٹی جمہوری طریقے سے ہر فورم پر اس ظلم و زیادتی اور ناروا اقدام کے خلاف آواز بلند کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 جولائی کو تمام اضلاع کے عہدیداران ‘ کارکنان پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں تاکہ قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!