نوکنڈی: ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ اقتدار میں نہ ہونے کے باجود عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا ہے۔چاغی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے دم لینگے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے ڈویژنل آرگنائزر و سابق معاون خصوصی وزیر اعلی بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی اپنے آبائی علاقے نوکنڈی پہنچنے کے موقع پر کیا۔آبائی علاقہ پہنچنے پر شہر کے معززین نے میر اعجاز خان سنجرانی کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا۔بعد ازاں شہر کے معززین و مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے ان سے خان سنجرانی ہاوس میں ملاقات کی اور ملاقات کے دوران انہیں اپنے درپیش بنیادی مسائل سے آگاہ کیا۔اس دوران علاقے کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر شہر کے سیاسی و قبائلی رہنماوں میر حاجی امان اللہ مینگل،میر حاجی امین اللہ مینگل،سردار حاجی امان اللہ کبدانی،سردار عبدالحکیم،ملک حاجی خالقداد ناروئی،ملک حاجی خیر جان شیرزئی،حاجی عبدالسلام کشانی مختلف مکتبہ فکر کے افراد بھی موجود تھے۔بعد ازاں میر اعجاز خان سنجرانی کی جانب سے شہر کے معززین کے اعزاز میاں پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔میر عاصم خان سنجرانی،میر مدد خان سنجرانی،محمد عمر ِخان سنجرانی عمران مری، الطاف خان سنجرانی انکے ہمراہ تھے۔






