کابینہ اجلاس‘ جان بچانے والی ادویات میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہونا چاہئے ‘ عمران خان

کابینہ اجلاس‘ جان بچانے والی ادویات میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہونا چاہئے ‘ عمران خان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کورونا کے کیسز میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حوالے سے ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے تمام متعلقہ ادارے اور صوبائی حکومتیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ عید الاضحی پر ایس او پیز کی خلاف ورزی نہ ہو۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے سمیت ملک کی سیاسی ،معاشی اور تجارتی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ،عید کے بعد اپوزیشن کی مجوزہ اے پی سی کے محرکات اور اس کا سیاسی مقابلہ کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ،ادویات میں قیمتوں میں کمپنیوں کی جانب سے از خود اضافے پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جان بچانے والی ادویات میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہونا چاہیے اور اسے وزارت صحت یقینی بنائے۔کابینہ کومعاونین خصوصی اور مشیران کے اثاثوں اور شہریت سے متعلق معلومات پبلک کرنے کی وجوہات بارے بھی بتایا گیا اور اس حوالے سے سامنے آنے والے عوامی اور سیاسی رد عمل پر بھی اراکین نے تبادلہ خیال کیا ۔وزیر اعظم کا کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس ماہ لاک ڈاﺅن کی پالیسی کامیاب رہی ہے اور اب پوری دنیا اس طرف جارہی ہے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عید پر بھی ایس او پیز پر خلاف ورزی نہ ہو اور اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم کورونا کی وجہ سے معاشی چیلنجز پر بھی جلد قابو پالیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!