حکومت کا کلبھوشن کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

حکومت کا کلبھوشن کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد :حکومت نے کلبھوشن کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بدھ کو حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کےلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے کلبھوشن جادھو کی سزا کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں حکومت نے ایک درخواست دائر کی ہے جو حال ہی میں جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کے تحت دائر کی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے درخواست میں کلبھوشن جادھو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔وزارت قانون و انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری دفاع اور جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ جی ایچ کیو کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہےکہ کلبھوشن جادھو نے سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا اور کلبھوشن بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتا جبکہ بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کلبھوشن جادھو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!