صدر مملکت کا پنجگور واقع میں پاک فوج کے شہید جوانوں کے اہل خانہ کو ٹیلیفون،اظہار تعزیت

صدر مملکت کا پنجگور واقع میں پاک فوج کے شہید جوانوں کے اہل خانہ کو ٹیلیفون،اظہار تعزیت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجگور میں شہید ہونےوالے پاک فوج کے جوانوں کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور عظیم قربانی پیش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ صدر مملکت نے نائب صوبیدار محمد غفار، حوالدار ناصر محمود ، سپاہی عمر فاروق، سپاہی اویس منیر اور سپاہی محمد ضیاءکے ورثاءلواحقین تعزیت کی ۔ صدر مملکت نے سپاہی عدیل اکبر، سپاہی محمد سبحان اختر، سپاہی شفقت خلیل کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔صدر عارف علوی کا کہناتھاکہ ملک و قوم کے تحفظ کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں ۔شہید کی جو موت ہے ، وہ قوم کی حیات ہے ۔قوم کیلئے شہدائ کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں ۔صدر مملکت نے شہدائ کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!