واشنگٹن: امریکا کے سکیریٹر اسٹیٹ مائیک پومپیو نے چین پر کورونا وائرس کی وبا کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر اتحاد کا خواہاں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو امریکا کا مرکزی حریف قرار دیا تھا اور صدر شی جن پنگ کو تجارتی معاملات میں برتری حاصل کرنے کے لیے کورونا وائرس کے باعث پورا سچ نہ بولنے کا الزام عائد کردیا۔مائیک پومپیو نے لندن کے دورے میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے ہواوے کی 5جی سروس کو بند کرنے کے احکامات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ یہ درست فیصلہ ہے کیونکہ اس کے باعث اہم مواد چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ہاتھوں میں جانے سے بچ گیا۔چین کوجارحیت پسند قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے میری ٹائم سے متعلق غیرقانونی دعوے کیے، ہمالیائی ممالک کو بے وقوف بنایا، کورنا کی وبا کو چھپایا اور شرم ناک طریقے سے اس کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا۔
