استنبول کی معروف آیا صوفیہ مسجد میں 86 برس بعد آج نماز جمعہ ادا کی جائے گی

استنبول کی معروف آیا صوفیہ مسجد میں 86 برس بعد آج نماز جمعہ ادا کی جائے گی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

انقرہ:استنبول کی معروف آیا صوفیہ مسجد میں آج(جمعہ کو) نماز جمعہ ادا کی جائے گی جس میں صدر رجب طیب اردوان سمیت اعلی شخصیات شرکت کریں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک ایوانِ صدر نے آفیشل ویڈیو جاری کی ہے جس میں دنیا کے مختلف مسلم ممالک کے فنکاروں نے اپنی اپنی زبان میں تاریخی مسجد پر تعریفی اشعار پڑھے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹویٹر پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اے آیا صوفیہ،ہوائیں لہراتی رہیں گنبد پر آزادی سے، تم ازل سے ہو ہماری اور ہم ہیں تمہارے۔ ویڈیو میں بوسنیا، البانیا، آزربائیجان، کرد، سواحلی، عربی، بنگالی اور ترکی زبان میں گلوکاروں نے مسجد کے لیے تعریفی اشعار پڑھے۔دس جولائی کو ترکی کی سب سے اعلی انتظامی عدالت کونسل آف اسٹیٹ نے آیا صوفیہ کو سلطان محمد فاتح فانڈیشن کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 1934 کے فیصلے کو منسوخ کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اسے مسجد کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ یہ عمارت چھٹی صدی میں تعمیر کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!