شہزاد اکبر کا عہد ہ تبدیل ‘ وزیراعظم کے مشیر مقرر

شہزاد اکبر کا عہد ہ تبدیل ‘ وزیراعظم کے مشیر مقرر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی احتساب و امور داخلہ شہزاد اکبر کو مشیر احتساب و امور داخلہ جبکہ مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی تعینات کر دیا ہے۔ دونوں کے عہدے وفاقی وزیر کے برابر ہونگے۔ کابینہ ڈویژن نے عہدوں میں تبدیلیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں دو عہدوں پر تبدیلی کر دی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و امور داخلہ شہزاد اکبر کو مشیر برائے احتساب و امور داخلہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا اسی طرح مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا عہدہ تبدیل کر کے انہیں معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی کا عہدہ دے دیا گیا ہے۔ ملک امین اسلم کا عہدہ بھی وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ کیبینٹ ڈویژن نے دونوں تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!