واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیمو کریٹ رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے ری پبلکن رکن کو کھری کھری سنا دیں کہا ٹیڈ یوہو نے انہیں رپورٹروں کے سامنے گالیاں دیں اور اب معافیاں مانگ رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 30 سالہ الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے نیویارک سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر امریکی ایوان نمائندگان کی رکن منتخب ہوئی ہیں اور ڈیموکریٹ حلقوں میں تیزی سے شہرت حاصل کر رہی ہیں۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ فلوریڈا سے ری پبلکن رکن کانگریس ٹیڈ یوہو نے ان کے سامنے انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے انہیں کراہت ا?میز اور پاگل کہا اور کہا کہ تمہارا دماغ خراب ہو گیا ہے، اس کے بعد رپورٹروں کے سامنے مجھے گالی دی۔مس کورٹیز نے کہا کہ وہ 65 سالہ یوہو سے معافی کا مطالبہ نہیں کریں گی لیکن وہ نشان دہی کرنا چاہتی ہیں کہ خواتین سے متعلق ایسا رویہ اب معمول بنتا جا رہا ہے۔مس کورٹیز کاکہنا تھا کہ تمام خواتین کو کسی نہ کسی شکل میں ایسے رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پچھلے سال صدر ٹرمپ بھی انہیں کہہ چکے ہیں کہ کسی اور ملک چلی جاو?۔انہوں نے کہاکہ وہ یوہو کو اجازت نہیں دیں گی کہ وہ اپنی بیٹیوں اور بیوی کو اپنی گندی زبان کے استعمال کے لیے بطور ڈھال استعمال کریں، بیٹی یا بیوی کے ہونے سے کوئی شخص مہذب نہیں بن جاتا ، لوگوں کے ساتھ وقار اور احترام سے برتاو? کرنے سے ہی کوئی مہذب ا?دمی بن سکتا ہے۔دوسری جانب ری پبلکن رکن ٹیڈ یوہو نے اپنے انداز گفتگو پر معافی مانگ لی لیکن کہا کہ انہوں نے گالی نہیں دی تھی۔واضح رہے کہ الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز کے ا?بائ و اجداد کا تعلق پورٹو ریکو سے تھا مگر وہ خود نیویارک میں پیدا ہوئیں۔




