کراچی میں ہوائی ٹکٹ کےعوض اسمگلنگ کا انکشاف

کراچی میں ہوائی ٹکٹ کےعوض اسمگلنگ کا انکشاف

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کسٹم حکام کے مطابق ارسلان نامی ملزم نے ٹکٹس کے عوض 2 مسافروں کو موبائل سمیت دیگر سامان اسمگل کرنے کا ٹاسک دیا۔ کراچی ائر پورٹ پہنچنے پر کسٹم کے عملے نے دونوں مسافرں سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ملزمان نے ہوائی ٹکٹ کے عوض اسمگلنگ کا انکشاف کیا ہے۔ ضبط کیے گئے سامان کی مالیت 88 لاکھ 86 ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔ دونوں مسافر مفت ٹکٹ پر دبئی سے کراچی پہنچے تھے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!