کورونا ویکسین: بل گیٹس نے بڑی خوشخبری سنادی

کورونا ویکسین: بل گیٹس نے بڑی خوشخبری سنادی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

واشنگٹن: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے سال جون تک کروناویکسین کی 200 ملین خوراکیں تیار ہوجائیں گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی ادویہ ساز کمپنی ’ایس کے بائیو سائنس‘ بل گیٹس کے تعاون سے کروناویکسین کی تیاری میں جٹی ہوئی ہے جس سے متعلق بانی مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ مذکورہ کمپنی اگلے جون تک 200 ملین کروناویکسین تیار کرلے گی۔ رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ ایس کے بائیکو سائنس اگلے سال جون تک دو سو ملین کروناویکسین تیار کرنے کی صلاحیت پیدا کرچکی ہے۔ کرونا وائرس ویکسین کے حوالے سے بل گیٹس کا اہم بیان بل گیٹس کے خط سے متعلق جنوبی کوریائی صدر کے آفس نے بتایا تاہم دفتر نے خط کی مکمل تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ امیرترین شخص جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ویکسین پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!