پاکستان میں گذشتہ 3 ماہ کے دوران آج سب سے کم کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں گذشتہ 3 ماہ کے دوران آج سب سے کم کورونا کیسز رپورٹ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : پاکستان میں گذشتہ 3 ماہ کے دوران آج سب سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، 24گھنٹے میں ملک میں 936 کیسز رپورٹ ہوئے، جو 86 فیصد کم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 14جون کو ملک بھرمیں ریکارڈ6825 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، 24گھنٹے میں ملک میں936کیسزرپورٹ ہوئے، جو86فیصدکم ہیں، آخری بار3ماہ پہلے اتنی کم تعداد میں کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔ گذشتہ روز ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ الحمدللہ آج پاکستان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران کوویڈ۔19 سے سب سے کم اموات ریکارڈ ہوئیں ، کورونا سے اموات میں 87 فیصد کمی آئی ہے لیکن اب بھی کسی لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران نوسوچھتیس نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی جبکہ کورونا سے متاثر 2 لاکھ 42 ہزار436 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!