انصاف کی فراہمی میں تاخیر کسی صورت قابل برداشت نہیں ہوگی‘ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

انصاف کی فراہمی میں تاخیر کسی صورت قابل برداشت نہیں ہوگی‘ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کو ئٹہ :چیف جسٹس بلوچستان ہاءکور ٹ جمال خان مندوخیل نے جوڈیشل افسران کو سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر کسی صورت قابل برداشت نہیں ہوگی چیف جسٹس بدھ کے روز سریاب میں عدالتوں کے معائینہ کے موقع پر وہاں تعینات جوڈیشل افسران سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے سریاب عدالتوں میں دائر مقدمات کے دبا¶ کو کم کرنے کے لئے فوری طور پر ایک اضافی سینئر سول جج ایک فیملی جج اور دو جوڈیشل مجسٹریٹ سریاب جوڈیشل کمپلیکس میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے اس وقت سریاب میں ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایک سینئیر سول جج ایک فیملی جج اور دو جو ڈیشل مجسٹریٹ تعینات ہیں جبکہ اضافی ججز کی تعیناتی سے مقدمات کو تیز رفتاری سے نمٹانا ممکن ہوگا اور لوگوں کو ریلیف مل سکے گا چیف جسٹس نے جوڈیشل لاک اپ حال ہی میں نصب کی گئی ٹیوب ویل اور سائلین کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائیزہ بھی لیا اس موقع پر انہوں نے سائلین کے لئے ٹھنڈے پانی کے انتظام شیڈ اور مناسب انتظار گاہ کی سہولت کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی چیف جسٹس کی جانب سے آءجی پولیس کو کمپلیکس کے سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!