ترجمان نون لیگ کے وزیراعظم سے سخت سوالات

ترجمان نون لیگ کے وزیراعظم سے سخت سوالات

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ وزیراعظم نے چینی چوری کے فیصلوں پردستخط کیوں کئے؟۔ تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نون لیگ نے کہا کہ شبلی فراز عمران صاحب سے سے پوچھیں کہ چینی چوری کے فیصلوں پر دستخط کیوں کئے؟ چینی کا بحران کیوں پیدا کیا؟ پھر جہاز میں چینی چور کو فرار کیوں کرایا؟۔ لیگی ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم سے پوچھا جائے کہ مالم جبہ کرپشن اسکینڈل کیوں کیا؟ کب جواب دیں گے؟ فارن فنڈنگ کیس میں کرپشن کیوں؟ الیکشن کمیشن میں کب پیش ہوں گے؟ 23 خفیہ اکاونٹس کیوں چھپائے؟ اس کا حساب کب دیں گے؟ بی آرٹی پشاور کے 128 ارب کی کرپشن کا پیسہ کس کی جیب میں جارہا ہے اس بارے میں پوچھا جائے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم سے یہ بھی پوچھا جائے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی کمائی کس کس کی جیب میں جارہی ہے؟ پشاور میں احتساب کمشن کو تالا کیوں لگایا؟ سربراہ کو کیوں استعفی دینا پڑا؟،اس کے علاوہ چینی، پیٹرول، دوائیں، آٹا، گندم مافیا کو کیوں نوازا اور زمان پارک کا گھر کیسے بنا؟۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں حکومت ہر روز صرف جھوٹ بولے، وہاں مہنگائی، کرپشن اور بے برکتی ہی ہوگی۔ لیگی رہنما طلال چوہدری نے بھی ویزراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے چینی چوری، غیر ملکی قرضے چڑھانے ، ملک کی معیشت ختم کرنے کے بڑے فیصلے کئے، قوم بس اب عمران نیازی سے چھٹکارا چاہتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!