افغان صدر کا عید کے موقع پر 500 طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان

افغان صدر کا عید کے موقع پر 500 طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کابل: افغان صدر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 500 طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان کردیا۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم سے خطاب میں افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کی جانب سے عید کے دنوں میں سیز فائر کے اعلان کے جواب میں طالبان قیدی رہا کرنے کا حکم دیا۔ افغان صدر نے کہا کہ ان قیدیوں کو اگلے چار روز کے دوران رہا کیا جائے گا اور رہا کیے جانے والے یہ 500 طالبان قیدی اس فہرست میں سے نہیں ہیں جو طالبان نے حکومت کو فراہم کی ہے۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ طالبان کی فراہم کردہ فہرست میں 400 قیدی انتہائی سنگین جرائم میں ملوث ہیں جن کی رہائی کا اختیار بطور صدر ان کے پاس بھی نہیں ہے لہٰذا وہ اس معاملے پر جرگہ اور افغان قبائل سے مشورہ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ جنگ اور امن دونوں میں افغان حکومت کی پوزیشن مضبوط ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہےکہ طالبان امریکا سے کیے گئے معاہدے کے مطابق ایک ہزار قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل کرچکے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ طالبان نے جمعرات کے روز 82 مزید قیدیوں کو رہا کیا جس سے رہائی پانے والوں کی تعداد ایک ہزار پانچ ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!