آئی پی ایل میچز کے دوران شائقین گراؤنڈ میں آ سکیں گے!

آئی پی ایل میچز کے دوران شائقین گراؤنڈ میں آ سکیں گے!

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچز کے دوران اسٹیڈیمز میں محدود تعداد میں شائقین کو آنے کی اجازت ہو گی۔ اماراتی بورڈ کے سیکریٹری مبشر عثمانی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ مقامی شائقین اس بڑے ایونٹ سے لطف اندوز ہو سکیں۔ اُن کے بقول اسٹیڈیم میں مناسب فاصلے کے ساتھ شائقین کو بیٹھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ البتہ مبشر عثمانی کا کہنا تھا کہ وہ پراُمید ہیں کہ حکومت سے اس کی اجازت مل جائے گی۔ خیال رہے کہ کرونا وبا کے باعث دُنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلوں کے دوران اسٹیڈیمز میں شائقین کو آنے کی اجازت نہیں ہے۔ دنیائے کرکٹ میں لیگز کا سب سے بڑا ایونٹ سمجھے جانے والا آئی پی ایل 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات کے مختلف مقامات پر منعقد ہو گا۔ مبشر عثمانی کے بقول متحدہ عرب امارات میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6200 ہے اور اُمید ہے کہ آئی پی ایل کے آغاز سے قبل کیسز مزید کم ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!