کراچی: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اور مزدوروں سے معاشی ناانصافی پر خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے یہ بات پی پی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری منظور سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہی۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے تمام جیالوں کو اپنی طرف سے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پارٹی، عوامی رابطہ مہم کی تیاری کرے۔نچودھری منطور سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ حکومت کا جعلی احتسابی ڈرامہ بے نقاب کیا جائے۔ جے یو آئی رہنما نے ن لیگ، پیپلز پارٹی کو حکومتی سہولت کار قرار دے دیا چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کرپشن بند کرنے آئے تھے لیکن انہوں نے پنشن بند کردی۔ بلاول بھٹو نے پی پی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری منطور کو ہدایت دی کہ ٹریڈ یونینز سے رابطے کریں تاکہ نجکاری کے نام پر بندر بانٹ روکی جا سکے۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر سب سے زیادہ معاشی زیادتی پنجاب کے عوام سے ہوئی ہے۔
