افغانستان ، طالبان کے مزید 317 قیدی رہا

افغانستان ، طالبان کے مزید 317 قیدی رہا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

افغان حکومت نے2 دنوں میں طالبان کے مزید 317 قیدی رہا کردیئے، رہائی پانے والے طالبان قیدیوں کی تعداد4914 ہوگئی۔ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق افغان حکومت نے گزشتہ 2 روا میں طالبان کے مزید 317 قیدی رہا کردیئے اس طرح افغان حکومت سے رہائی پانے والے طالبان قیدیوں کی تعداد4914 ہوگئی۔ نیشنل سیکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ کل 5100 طالبان قیدی رہا کئے جائیں گے۔ افغان میڈیا کے مطابق عید کے پہلے دن صدر اشرف غنی نے 500 طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا، رہا کئے گئے قیدی طالبان کی دی گئی فہرست میں شامل نہیں۔ طالبان کی فہرست میں شامل قیدیوں پر سنگین جرائم کے الزامات عائد ہیں، مخصوص قیدیوں کی رہائی نہ ہونے پر طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!