نوشکی :حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں تیز بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے و ریلیف فراہم کرنے کیلئےپی ڈی ایم اے و ڈویژنل‘ضلعی انتظامیہ کو مکمل الرٹ رہنے کے حکامات جاری کر دیئے گئے ہیں پی ڈی ایم اے نے آپریشن و ریلیف پلان بھی تشکیل دیدیا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام حکومتی مشنری عوامی خدمت کیلئے دستیاب رہے گی ۔
