اسلام آباد : فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ۔ ہفتہ کو نیپرا نے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،قیمت میں اضافہ نومبر 2019 سے جون 2020 تک کیلئے کیا گیا، بجلی صارفین پر 20 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑےگا، نیپرا کے مطابق صارفین سے اگست اور ستمبر کے بلوں میں وصولیاں ہوں گی، بجلی کی قیمتوں میں 5 ماہ کےلئے اضافہ، 3 ماہ کےلئے کمی ہوئی،اگست میں صارفین سے 1 روپیہ 16 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی ہو گی، ستمبر میں صارفین 90 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔





