اسلام آباد:اسلام آبادہائیکورٹ میں وزیراعظم کے 15 معاون خصوصی کی تعیناتی کیخلاف کیس 11 اگست کو سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔اسلام آبادہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی ،کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں وزیراعظم کے معاونین کی شمولیت کیخلاف کیس بھی سماعت کیلئے مقررکردیاگیا۔عدالت نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف کیسز یکجا کرنے کی ہدایت کی تھی ،جسٹس عامر فاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بنچ کیسز پر سماعت کرے گا
