لاہورمیں قومی احتساب بیورو (نیب) کے آفس کے باہر سے گرفتار ہونے والے مسلم لیگ نون کے 56 کارکنوں کو لاہور کی عدالت نے جیل بھجوا دیا۔ عدالت کی جانب سے گرفتار نون لیگی کارکنوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا ہے۔ اس سے قبل نیب کے آفس کے باہر سے گرفتار ہونے والے مسلم لیگ نون کے 56 کارکنوں کو ہتھکڑیاں لگا کر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ نون لیگی کارکنوں کو ہتھکڑیوں میں ضلع کچہری لایا گیا تو وہ ہاتھوں سے وکٹری کا نشان بنا رہے تھے۔ گرفتار کارکنوں کی ضمانت کے لیے نون لیگ کی لیگل ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی۔
