حالیہ زلزلہ ‘ عدالت عالیہ کا نوٹس‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے طلب

حالیہ زلزلہ ‘ عدالت عالیہ کا نوٹس‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے طلب

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:عدالت عالیہ بلوچستان نے ایک کیس کی سماعت کے دوران حالیہ زلزلے کے نتیجے میں جاری سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو عدالت میں طلب کرلیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے عدالت کو بتایا کہ زلزلہ متاثرین کیلئے 350 گھرانوں کیلئے خیمے، بستر و دیگر سامان متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیئے گئے ہیں اور ریلیف آپریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے اس موقع پر چیف جسٹس صاحب نے انہیں ہدایت جاری کی کہ وہ تمام تر کارروائی میں ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت سے نمٹنے ودیگر سامان کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے مکمل تیاررہیں، اور کل تک رجسٹرار آفس عدالت عالیہ کو پروگریس رپورٹ جمع کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!