گوادر شہر میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری

گوادر شہر میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

گوادر:گوادر شہر میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ ،میونسپل کمیٹی، سول سوسائٹی کی جانب سے گوادر شہر کو رنگ برنگی جھنڈیوں، برقی قہقموں کے ساتھ دلہن کی طرح سجایا گیا ہے گوادر میں قومی پرچموں کی بہار آگئی،گاڑیوں،موٹر سائیکلوں، سائیکلوں،دکانوں،تعلیمی اداروں،سرکاری دفاتر اورگھروں کی چھتوں پر شہریوں نے قومی پرچم آویزاں کرنا شروع کردیئے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی شہر کو رنگ برنگی جھنڈیوں، برقی قہقموں کے ساتھ دلہن کی طرح سجانا شروع کردیا ہے،گلی بازاروں میں قومی پرچم اور بیجز بھی،مارکیٹ میں آگئے ہیں اور بچوں کے ساتھ بڑے بھی جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہے ہیں جبکہ منچلے نوجوانوں نے اپنے انداز میں یوم آزادی بھر پور طریقے سے منانے کے لیے اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر قومی پرچموں کی پینٹنگ بنارہے اس علاوہ شہر کے مغربی ساحل کی نو تعمیر شدہ سڑک میرین ڈرایﺅ کو قومی پرچموں سے سجادیا گیا ہے جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!