حیات بلوچ کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کی جائے ‘ نواب اسلم رئیسانی

حیات بلوچ کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کی جائے ‘ نواب اسلم رئیسانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ :سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے بلوچ طالب علم حیات بلوچ کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے، مسلم لیگ (ن)کو پاکستان میں بسنے والی قوموں کے حقوق کے جدوجہد میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے طالب علم حیات بلوچ قتل کے واقعے میں جوڈیشل انکوائری کے نیشنل پارٹی کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن جس میں پاکستان بار کونسل کے صوبائی صدور بطور ممبران شامل ہوں۔ نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا کہ مریم نواز شریف کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا یہ ریاستی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے اب مسلم لیگ (ن)کو وفاق پاکستان میں بسنے والی قوموں کے حقوق کے جدوجہد میں بھرپور حصہ لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی مزدوروں نے فورسز کے جوانوں کو زدوکوب کیا اور ان کی گاڑیاں چھین لیں سی پیک کا آغاز ایسا ہے تو قرضوں کے ذریعے گلے میں موت کا پھندا ڈال کر گھیرا تنگ کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!