چمن واقعہ ‘ سارنگ جویو اغواءاورجبری گمشدگیاں ‘ قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا

چمن واقعہ ‘ سارنگ جویو اغواءاورجبری گمشدگیاں ‘ قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اہم اجلاس آج (پیر کو) پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ برائے انسانی حقوق نے بلوچستان کے علاقے چمن میں پیش آنے والے افسوناک واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے جبکہ جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے معاملے پر بھی نوٹس لیا ہے ۔اس انتہائی اہم معاملے پر قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس آج پیر کو ساڑھے بارہ بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔ اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور آئی جی سندھ کوبھی طلب کیا گیا ہے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے بلایا گیاہے ،جسٹس(ر) جاوید اقبال اور آئی جی سندھ سے سارنگ جویو کے اغوا سے متعلق بریفنگ طلب کی گئی ہے۔اجلاس میں جسٹس (ر) جاوید اقبال سے سارنگ جویو کی بازیابی کے لئے اب تک کئے گئے اقداما ت سے متعلق بھی بریفنگ طلب کی جائے گی ۔اجلاس میں گھریلو تشدد پر سینیٹر شیری رحمان کا بل بھی پیش کیا جائیگا دوسری جانب قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیاں اور ماورائے عدالت قتل،سارنگ جویو اور حیات بلوچ کے معاملے پر سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے نوٹس لیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!