کوئٹہ: بلوچستان کے نو اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے34نئے مریض سامنے آئے جبکہ کوروناکا شکار 23مریض صحت یاب ہوگئے،صوبے میں اس وقت کورونا کے صرف 1033مریض زیر علاج ہیں ۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق ہفتے کو 282افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے,, اس دوران صوبے کے9 اضلاع میں 34مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائر س سے متاثرہ مریضوں کی تعدادبارہ ہزار 507 ہوگئی ہے،،34مریضوں میں سے 18کا تعلق کوئٹہ اور 7 کا تعلق نصیر اباد سے ہے، رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 23مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد11 ہزار333ہوگئی ہےصوبے میں کورونا ریکور کرنے والوں کی شرح 91فیصد ہے جبکہ 1033 مریض زیر علاج ہیں، ان کی شرح صرف اٹھ فیصد ہے ،بلوچستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 141ہے ،صوبے میں اموات کی شرح ایک فیصد ہے جبکہ 158افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔
