کوئٹہ:مہنگائی کاجن بے قابو ،شرح میں مزید صفر اعشاریہ 96فیصد اضافہ ہوگیاہے ،ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مہنگائی مزید صفر اعشاریہ 96 فیصد بڑھ گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ، چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ہفتے میں چینی کی اوسط 40 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، جو 95 رپے 67 پیسے سے بڑھ کر اوسطا 96 روپے 7 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق بجلی چارجز فی یونٹ 36 پیسے بڑھ گئے، برائلر مرغی ساڑھے 5 روپے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
