آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آرمی چیف

آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آرمی چیف

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دیرپا امن و استحکام کےلیے پر عزم ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان کے داواتوئی سیکٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو پاک افغان بارڈر پر آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو بارڈر کی سیکورٹی سمیت پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ آپریشن رد الفساد کی کامیابیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دیرپا امن و استحکام کے لیے پر عزم ہیں۔ امن و استحکام کے لیے پاکستان بارڈر کو مزید مستحکم کر کے اپنے حصے کا کردار ادا کر رہا ہے۔ آرمی چیف نے بارڈر پر تعینات جوانوں کی آپریشنل کارکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف قبائلی عوام کی مسلسل اور بھرپور حمایت کی بھی تعریف کی۔آ رمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے اپنے بارڈر کو مستحکم کر رہا ہے۔ خطے میں کافی حد تک امن آچکا ہے۔ امن برقرار رکھنے کے لیے مقامی آبادی، سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشترکہ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتشار کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں چوکنا رہنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!