فرزانہ راجہ سمیت 18 ملزمان 17 ستمبر کو طلب

فرزانہ راجہ سمیت 18 ملزمان 17 ستمبر کو طلب

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آبادکی احتساب عدالت نے بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام فنڈز میں مبینہ خورد برد کے ریفرنس میں پی پی پی رہنما فرزانہ راجہ سمیت 18 ملزمان کو 17 ستمبر کو طلب کر لیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے فرزانہ راجہ کی میڈیکل رپورٹس بھی طلب کر لیں۔ بےنظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ عدالت میں پیش نہ ہوئیں، ان کی جانب سے سردار عصمت اللّٰہ نے وکالت نامہ داخل کرا دیا۔ سردار عصمت اللّٰہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سابق چیئرپرسن بی آئی ایس پی فرزانہ راجہ بیمار ہیں، امریکا میں زیرِ علاج ہیں، وہ ویڈیو لنک سے عدالت میں حاضری لگوانا چاہتی ہیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے حکم دیا کہ پہلے ملزمہ کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں، میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد ہی عدالت کوئی فیصلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ فرزانہ راجہ سمیت دیگر ملزمان پر فنڈز میں خورد برد سے قومی خزانے کو 54 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!