جذبۂ شبیریؓ ایمان و یقین کی روایت کو جلا بخشتا ہے، وزیرِ اعظم

جذبۂ شبیریؓ ایمان و یقین کی روایت کو جلا بخشتا ہے، وزیرِ اعظم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وزیرِ اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ جذبۂ شبیریؓ مسلمانوں کے ایمان و یقین، سچائی اور اصول پسندی کی روایت کو جلا بخشتا ہے۔ یومِ عاشور کےموقع پر وزیر اعظم عمران خان نے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ آج حرمت والے مہینے محرم الحرام کی 10 تاریخ ہے۔ وزیراعظم کا شہر قائد کی صورتحال کا نوٹس، تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت،پاک فوج کی تعریف انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان حضرت امام حسینؓ کی شہادت کی لازوال قربانی کی یاد تازہ کر رہے ہیں، یہ اسلام کے ابدی پیغام اور جذبۂ قربانی کی لازوال روایت کی آبیاری کا سرچشمہ ہے۔ وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ہمیں کشمیر میں بھارتی سامراج سے برسرِ پیکار عوام کی قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے حق پر قائم رہتے ہوئے سنتِ امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کو زندہ رکھا ہے۔ وزیر ِاعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے کورونا کی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اللّٰہ تعالیٰ کی مدد اور حکومت کے بروقت اقدامات سے کورونا کے پھیلاؤ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!