شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگ کا حملہ، لیفٹیننٹ سمیت تین اہلکار شہید ، چار زخمی

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگ کا حملہ، لیفٹیننٹ سمیت تین اہلکار شہید ، چار زخمی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگ کے حملے لیفٹیننٹ سمیت تین اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔آئی ایس آر کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے دیسی ساختہ بارودی سرنگ نصب کررکھی تھی جو شمالی وزیر ستان میں شاگا ۔نشپا روڈ پر گھریو م سیکٹر میں سڑک تعمیر کرنیوالی ٹیم کی حفاظت پر مامور سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ناصرحسین عمر 23سال ساکنہ مظفر آباد ،نائیک محمدعمران عمر 33سال،شادی شدہ ساکن فیصل آباد اور سپاہی عثمان اختر عمر 30سال ساکن راولپنڈی جام شہادت نوش کرگئے جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آ ر کے مطابق سیکورٹی فورسزنے جائے حاد ثہ کوگھیر ے میں لے لیا ۔علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔شہیدلیفٹیننٹ ناصر حسین شہید ایک ہونہار کیڈٹ تھے ۔ لیفٹیننٹ ناصر حسین شہید نے پی ایم اے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔بہترین کارکردگی پر لیفٹیننٹ ناصر حسین شہید کو تربیت مکمل کرنے کیلئے رائل ملٹری اکیڈیمی ڈنٹرون آسٹریلیا بھیجا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!