صوبائی حکومت ثابت کر چکی کہ وہ سلیکٹڈ ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ‘ جان بلیدی

صوبائی حکومت ثابت کر چکی کہ وہ سلیکٹڈ ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ‘ جان بلیدی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی بی ایم سی تحریک کی تادم مرگ بھوک ہڑتالی احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تحریک کے رہنماں سے مذاکرات کرکے پھر منحرف ہو جاتا ہے۔درحقیقت وہ خود کی سلیکشن کو سلیکشن ثابت کررہی ہے کہ ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں۔حکومت سے اچھی گورننس کا امید رکھنا بھی خام خیالی ہوسکتا ہے۔حیرانگی اپوزیشن کے کردار پر ہے کہ وہ براہ راست عوام سے ہے اور وہ طویل سیاست کی پیدوار ہے وہ بھی حکومت جیسا ہی رویہ رکھے ہوئے ہیں۔اس موقع پر ان کے ساتھ نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ،ممبر مرکزی کمیٹی اسلم بلوچ، صوبائی ترجمان علی احمد لانگو،ممبران ورکنگ کمیٹی ستار بلوچ ،قیوم سجن،جنرل سیکرٹری کوئٹہ ریاض زھری،رابطہ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ،انیل غوری سمیت دیگر موجود تھے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی مظاہرین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے اور ان کے ساتھ مکمل کھڑی ہے۔انہوں نے گزشتہ روز پولیس کیجانب سے طلبا اور ملازمین پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم سی میں مڈل کلاس گھرانے کے بچے پڑھتے ہیں اور اسی مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے پولیس نے لاٹھی چارج اور تشدد کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ سیاسی بصیرت اور عمل سے مکمل طور پر عاری ہے۔اور ایکٹ میں ترمیم کرنے سے خوفزدہ ہے حالانکہ ایکٹ میں ترمیم کرنا کوئی مسلہ ہی نہیں۔اسمبلی کا مقصد ہی قانون سازی کرنا لیکن اسمبلی اپنا کردار ادا نہیں کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تو ترقیاتی فنڈز کےلئے تو اجلاس ریکوزیشن کرتا ہے۔لیکن اس اہم ایشو پر خاموش ہے۔اپوزیشن جو اس وقت بلوچستان کی سیاست کا نمائندہ ہے۔وہ بھی اپنا کردار نبھانے سے قاصر نظر آتا ہے۔اپوزیشن کو چائیے کہ اجلاس ریکوزٹ کرائے اور تحریک کے رہنماں سے ملکر ترمیم کا مسودہ اسمبلی میں پیش کریں۔تب معلوم ہوگا کہ کون مخالفت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر بلوچستان جو خود قانون سے آشنا ہے ان کو چاہیے کہ طلبا اور ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کےلیے کردار ادا کریں۔لیکن افسوس ہے کہ انہوں نے بھی چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی مظاہرین کے ساتھ ہے اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے ہر ممکن کردار ادا کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!