حب ریور پل کو کو ئی خطرہ نہیں اس کے ستون مضبوط ہے‘ این ایچ اے

حب ریور پل کو کو ئی خطرہ نہیں اس کے ستون مضبوط ہے‘ این ایچ اے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

حب: نیشنل ہائی وے اتھارٹی ساوتھ بلوچستان کے ممبر شاہد احسان اللہ نے کہا ہے کہ حب ریور پل کو کو ئی خطرہ نہیں اس کے ستون مضبوط ہے پل اپنی ساخت کے اعتبار مستحکم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب ریور پل کے دورے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سول انجینئر ڈاکٹر محمد اقبال اور دیگر تھے شاہد احسان اللہ نے کہا کہ حب ریور پل نیشنل ہائی وے کے قیام سے قبل 1962میں بنا ہے اور بہت پرانی پل ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ این ایچ اے کے ذمہ داران ہر چھ ماہ میں پل کا معائنہ کرتے ہیں انہوں نے پل گرنے کی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اورحب ریورپل اسٹریکچر ل لحاظ سے مستحکم ہے اس کے ستون مضبوط ہے اور حب ریورپل کوگرنے کا کوئی خدشہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ یہ پل بہت پرانی ہےاور این ایچ اے کے قیام سے قبل 1962 میں بناتھااب بھی بھاری بھرکم ٹریفک کے بوجھ کو برداشت کررہی ہے این ایچ اے ایس اوپیز کے معمول کے مطابق پر پل کا معائنہ کرتا ہے وقت کے ساتھ پل کی مرمت کا کام بھی ہوتا رہتا ہے حال ہی میں پل میں ریپئرنگ کا کام اس قبل بھی 2014اور 2018 میں بھی مرمتی کا کام کیا گیا انہوں نے کہا کہ حب ریور پل کے ستون میں نقائص نہیں اور ڈائزین کے مطابق ٹیڑے بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح سوشل میڈیا میں ایک دیڈیو وائرل ہوئی اور لوگوں میں خوف کا ماحول پید اکیا کہ پل کے ستون کمزور ہوچکے ہیں اور پل زمین بوس ہوجائے گا ایسی کوئی بات نہیں ہے اب بھی ہوی ٹریفک پل سے گزرہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!