مرید عباس قتل کا ملزم ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار

مرید عباس قتل کا ملزم ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر مرکزی ملزم سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے باآسانی فرار ہو گیا۔ تعاقب کرتے ہوئے ویڈیو بنانے والے صحافی کی نشاندہی کے باوجود سپریم کورٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ملزم کو پکڑنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کا ردِ عمل سامنے آیا۔ قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم کے بھائی عادل زمان کی کچھ عرصہ قبل مقامی عدالت سے ضمانت پر رہائی ہوئی تھی جس کے خلاف مقتول کے لواحقین کی جانب سے عدالتی چارہ جوئی کی گئی۔ آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت میں عادل زمان کی ضمانت کے کیس کی سماعت تھی۔ سپریم کورٹ نے عادل زمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا سندھ ہائی کورٹ کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے قرار دیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے وقت اہم شواہد کو نظر انداز کیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزم کے خلاف 4 گواہ اور شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزم مرید عباس کے قتل کے وقت جائے واقعہ پر موجود تھا۔عدالت نے ملزم عادل زمان کو دوبارہ گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں یہ احکامات جاری ہوتے وقت ملزم کمرۂ عدالت میں موجود تھا جو خاموشی سے کمرۂ عدالت سے باہر نکل کر سپریم کورٹ کے طویل عہدے سے چلتا ہوا مرکزی دروازے سے باہر نکل گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!