راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا آپس میں اتفاق نہیں ہے،یہ کوئی دھرنا نہیں دیں گے کوئی استعفیٰ نہیں دیں گے، میں سیاسی طور پر آج اے پی سی کی ناکامی کا اعلان کرتا ہوں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تزین و آرائش کے حوالہ سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تزین و آرائش کیلئے ہم نے 80 کروڑ کا فنڈ جاری کیا،ناز سینما گرا کر ایمرجینسی بنا دیں گے جبکہ ایم سی اسلامیہ گرلز سکول کو بچوں کا وارڈ بنانے کا اعلان کرتا ہوں، جس ہسپتال میں بے نظیر شہید ہوئی اس پہ انہوں نے ایک روپیہ نہیں لگایا میں 40 کروڑ لگا رہا ہوں،ایم ایل ون سے ڈیڑھ لاکھ نوکرایاں ملیں گیں،ہم وقارانساء کالج کو جلد یونیورسٹی بنا دیں گے، دو سال میں 4 نئے کالج اور 2 ہسپتال بنا رہے ہیں، دنیا کا سب سے ماڈرن ہسپتال راولپنڈی میں بننے جا رہا ہے 14 آپریشن ٹھیٹر بنائے ہیں ،آٹی ٹی یونیورسٹی ابھی رک گئی ہے جھوٹ نہیں بولوں گا کچھ روڑے اٹک گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2 سال تحریک انصاف نے پورے کر لیے 3 بھی کریں گے، ہماری حکومت خدمت کا سال گزارے گی، وزیر اعلی پنجاب کے دیئے گئے فنڈ سے ہم نے وارڈ بنانے کا اعلان کیا ہےجبکہ ہم پنڈی کو 6 ارب کا نیا ہسپتال دے رہے ہیں جو 200 کنال پر ہے،ہم 14 سال بعد آکر اس کو مکمل کر رہے ہیں۔، عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لے کر جائیں گے، کراچی میں وزیر اعظم نےوہی کیا جو ملک کا تقاضہ ہے،فوج نے اس میں بڑا کلیدی کردار ادا کیا ہے، مرکز اورصوبے کو ایک جگہ بٹھانے میں آرمی چیف کا بڑا کردار ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف پچھلے 10 ماہ سے سیر و تفریح کر رہے ہیں،نواز شریف نےوطن واپس نہیں آنا آج انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ یہاں آنے کیلئے تیار نہیں،مریم کی ساری سیاست یہ ہے کہ انہیں بھی لندن جانے دیا جائے،دسمبر تک اپوزیشن کے برے حالات ہوں گے،مولانا صرف جلسہ جلسہ کھیلیں گے،ساری اے پی سی جلسہ کرے گی لیکن کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جو عمران خان کی حکومت کو نقصان پہنچا سکے،ان کا آپس میں اتفاق نہیں ہے، یہ کوئی دھرنا نہیں دیں گے کوئی استعفیٰ نہیں دیں گے، میں سیاسی طور پر آج اے پی سی کی ناکامی کا اعلان کرتا ہوں،ن لیگ سے ش لیگ الگ ہو گی اپنا الگ گروپ بنائے گی اور 30 دسمبر سے پہلے بنائے گی۔






