اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئندہ تین سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا باعث اعزاز اور بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا اس اہم فورم کی رکنیت عالمی برادری کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا یہ واضح ثبوت ہے کہ دنیا پاکستان کو انسانی حقوق کے تحفظ کا داعی اور پاسدار سمجھتی ہے۔
