سلیکٹڈ حکومت کے وزراءمیں اختلافات اور حکومتی صفوں میں دراڑیں پی ڈی ایم کی فتح ہے ‘ رحیم زیارتوال

سلیکٹڈ حکومت کے وزراءمیں اختلافات اور حکومتی صفوں میں دراڑیں پی ڈی ایم کی فتح ہے ‘ رحیم زیارتوال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی وصوبائی سےکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ، صوبائی نائب صدر عبدالقہار خان ودان نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں سلیکٹڈ حکومت کے وزراءمیں اختلافات اور حکومتی صفوں میں دراڑیں پی ڈی ایم کی سےاسی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرح نمو منفی 4پر چلے جانے کے بعد ترقےاتی منصوبے دیوانے کی بُڑ اور حکومتی ڈھکوسلہ ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ زرعی ،صنعتی پےداوار میں تقرےباً50کمی سے ملک مےں مہنگائی اور بےروزگاری کا سےلاب آچکاہے ، بےروزگاری اور مہنگائی کی خاتمے کےلئے زرعی صنعتی ودےگر پےداوار مےں اضافہ سے ممکن ہے اخباری بےانات سے مہنگائی کنٹرول کی باتےں طفل تسلےاں ہےں۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ ملک مےں پےداواری عمل انتہائی سست روی کا شکار ہو چکا ہے اندرونی وبےرونی سرماےہ کار ملک مےں سرماےہ کاری سے کترارہے ہےں ملک مےں ترقی کا پہےہ جام ہوچکا ہے ، خارجی محاذ پر ملک تنہائی کا شکار ہوچکاہے ، حکومتی سرکاری اہلکار عوام کی خدمت گزاری کی بجائے عوام پر حکمرانی کے آئےن وقانون دشمن سوچ مےں مبتلا ہوچکے ہےں ۔ عوامی نمائندے مےجر اور کرنل کے ملازم کی حےثےت اختےار کرنے جارہے ہےں، گلی گلی مےں 20%کے چرچے ہےں صوبے کے عوام چند ڈاکوﺅں ،چوروں ، بدامنی پھےلانے والوں کے رحم وکرم پر ہےں ۔ مےڈےا ،عدلےہ کی آزادی مےں روڑے اٹکائے جارہے ہےں ۔ عوام سے حکومتی ناکامی چھپانے کی حکومتی تگ ودو جاری ہے اےسے حالات مےں جب اےک جانب ملک کا آئےن اس کی پارلےمنٹ اور جمہور کی حکمرانی کو چےلنجز کاسامنا ہو اور دوسری جانب سوےلےن حکمرانی ختم کرنے کی سازشےں ہورہی ہو اس صورتحال مےں عوام کو پاکستان ڈےموکرےٹک موومنٹ کی جانب راغب ہونا فطری امر ہے ۔ بےان مےں ملک اور صوبے کی عوام سے اپےل کرتے ہےں کہ پی ڈی اےم کے جلسوں مےں شرکت کرکے ملکی تارےخ کی ناکام اور نااہل ترےن حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرےں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!